میری دعا کیسے قبول ہو !!!

میری دعا کیسے قبول ہو !!!


یہ تو سب جانتے ہیں کہ دعا کی قبولیت کا محض دارومدار نیتوں پر ہے ، مخلص اور سچے دل سے نکلی دعا کو اللہ تعالی رد نہیں کرتے
  یہ تو ہم سب بھی جانتے ہیں مگر اس کے باوجود کیوں اکثر ہم جب دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں،  ہم وہ کچھ پڑھتے ہیں جو کہ ہماری دل سے تو کوسوں دور پر ہماری سمجھ سے بھی عاری ہوتا ہے۔  میرا اشارہ عربی میں  بغیر سمجے دعا پڑھنے کی طرف ہے۔
 دعا اللّه سے تعلق، اللّه  سے قلام، ان کی بلا دستی اور اپنی عاجزی  کآ اقرار اور اپنی جائز ضروریات کو ان کے سامنے رکھنے کآ  عمل  ہے اور قبولیت  کے لیے عاجزی  مخلصی اور انکساری  شرط ہیں۔ اس عمل میں زبان کا کوئی دخل نہیں۔
پھر کیوں ہمیں بچپن سے ہی عربی میں دعایں یاد کرا دی جاتی ہیں جبکے ان کی معنی اور مفہوم سمجے بغیر ہم ہر نماز کے بعد وہی دعائیں دھراتے ہیں ، اس کے علاوہ روز مرا کی دعائیں جیسے کھانا کھانے کی دعا، گھر سے نکلنے کی دعا، سونے اور اٹھنے کی دعا وغیرہ۔
میرے نزدیک ہمیں عربی دعا کو سمجھ کر اور محسوس  کر کے ہی پڑھنا چاہیے اور چونکے عربی ہماری زبان نہیں، ہمیں اسی زبان میں اللّه سے رجوع کرنا چاہیے جو ہماری اپنی ہو کیوں کہ جس خالق نے تمام زبانوں کو خلقیت دی وہ ہماری اپنی زبان سمجنے پر بھی قدرت رکھتا ہے۔
اللّه سے بہترین تعلق کے لیے اللّه سے گفتگو کریں۔ اپنے مسائل اور حاجات ایک دوسرے کو بتانے سے بہتر اللّه سے رجوع اور رابطہ ہے کیوںکہ اللّه سنتے ہیں اور سبھ پر قدرت رکھتے ہیں۔
واللہ عالم

راحیل

Comments

Popular posts from this blog

PULAU PENANG (Island Of penang)

MATHEMATICS OLYMPAID

Beautiful Prayers for Children